پیپلز پارٹی بونیر کے ضلعی صدر جوہر علی خان نے خاندان ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام (ف) میں شمولیت اختیار کرلی

بدھ 29 جولائی 2020 19:12

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2020ء) بونیر کے سیاست میں ڈرامائی تبدیلی ،پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر جوہر علی خان نے اپنے خاندان اور ہزاروں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی سے 45سالہ رفاقت ختم کر کے جمعیت علماء اسلام ف میں شمولیت کرنے کی دعوت قبول کی۔باقاعدہ اعلان عنقریب مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کے دورہ بونیر کے موقع پر ایک بڑے جلسہ عام میں کریں گے۔

اس سلسلے میں جوہر علی خان کے رہائیشگاہ پر جے یو آئی کا جرگہ وفد جس میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان موجود تھے ان کو دعوت دی۔جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی۔اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس سے جمعیت علماء اسلام ف کے صوبائی نائب امیر اور سابق ایم پی اے پی کے 20مفتی فضل غفور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک سیاسی ور جمہوری ملک ہے۔

(جاری ہے)

جے یو آئی بھی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔تاکہ ملک کا جعرافیہ مضبوط اور محفوظ ہوسکیں۔افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ 73سال گزرنے کے باوجود نہ تو اسلام اس وطن کا ریاستی نظام بنا،نہ حقیقی جمہوریت نافذ ہوئی اور نہ جعرافیہ محفوظ رہ سکا۔عوام کو چاہئیے کہ وہ جمیعت علماء اسلم کے پلیٹ فارم تلے ایک ہوکر ملک کو حقیقی اسلامی،جمہوری اور جعرافیائی طور پر مضبوط بنائیں۔

آج پاکستان کے سیاست میں مولانا فضل الرحمن نے حامی اور مخالف لوگوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔آج ہمارا جمہوریت یر عمال،ووٹ کے فیصلے یر عمال ہے۔گزرے ہوئے دو سال میں نیب ،سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ جے یو آئی کے امیر سے لیکر کارکن تک کوئی کیس ثابت نہیں کیا۔بونیر کے جوانوں،اور سیاسی خاندانوں سے اپیل ہے کہ جے یو آئی کے دروازے آپ کیلئے کھولے ہیں،آئیے علماء کا ہاتھ مضبوط کر کے یہ علماء کرام آپ کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں گے۔

مفتی فضل غفور نے کہا کہ موجودہ نااہل حکومت کو ووٹ ڈالنے کیلئے باہر ممالک سے اانے والے آج باہر ممالک میں بے یار ومدد گار ہے، ان کی الاشیں ڈھیروں میں پڑے ہیں۔سونا 65ہزار سے بڑھ ایک لاکھ 25ہزار ،آٹا ،ادوایات اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ افسوس ناک ہے۔ڈالر ایک سو چار سے ایک سو ستر تک پہنچ گیا۔عوام تنگ آچکے ہیں۔قوم کو اس وقت مخلص قیادت کی ضرورت ہے۔

تاکہ ملک اور اس ملک کے عوام سکھ کا سانس لیں۔اس موقع پر انہوں نے جوہر خان ایڈوکیٹ کا جرگہ کی دوت قبول کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اور ان کی جے یو آئی میں شمولیت کو پارٹی کیلئے سنگ میل قرار دیا۔ان کے علاوہ تقریب سے ضلعی جنرل سیکرٹری سعید الرحمن مفکر، جوہر علی خان ایڈوکیٹ مو لانا رشید احمد،مولانا شیر علی حقانی،ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں