بونیر ضلع میں آٹے کی قلت روز بروز بڑھنے لگی‘عوام کی مشکلات میں اضافہ

جمعرات 8 اپریل 2021 18:31

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2021ء) بونیر ضلع میں آٹے کی قلت روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔جس کی وجہ سے عوام اور فلور ملز مالکان کے مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔کیونکہ آج کل کے دنوں میں لوگوں کے گھروں میں گندم ختم ہونے کی وجہ سے بازار سے آٹا لینا پڑتا ہے۔اور اس میں پہلے سے کمی ہورہی ہے۔اور لوگوں کو بازار میں آٹا نہ ملنے کی صورت میں عوام کو غوری اور بونیر فلورز ملز کو جانا پڑتا ہے۔

جہاں لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملتی ہے۔جس میں بعض اوقات بدنظمی کی وجہ سے گالم گلوچ اور ہاتھا پائی تک بھی بات پہنچ جاتی ہے۔اس حوالے سے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھ کر ہمارے نمائندے نے جب بونیر اور غوری فلورز ملز کے منیجران حبیب اللہ اور فیروز شاہ سے ملاقات کی تو ان کا کہنا تھا کہ پہلے ضلع کو 1720بوری کوٹہ ملتا تھا،اور اب کم کر کے 970بوری مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

پہلے ہم ضلع کو 6300تھیلے سپلائی کرتے تھے جس میں ہم 200سے 250تک تھیلے پرچون میں دیتے تھے اب چونکہ دکانداروں کا کوٹہ میں کم ہوا ہے۔اور یہاں پرچون میں بھی ہمیں مشکلات ہے جس کی وجہ سے ہمارے فلور ملزکو سیکورٹی خدشات لاحق ہوچکے ہیںاس حوالے سے ہم نے ڈویژنل فوڈ ڈائیریکٹر کو درخواست کی ہے کہ گندم کا یہ کوٹہ بڑھایا جاء ،یا سیکورٹی دی جائے۔اور اس کیساتھ ساتھ ڈی سی بونیر سے بھی ملاقات کی ہے جس پر ہم ڈی سی کے مشکور ہیں جنہوں نے کمشنر سے میٹینگ کر کے صوبائی سیکرٹری کو بھی آگاہ کیا ہیکہ بونیر میں گندم کی ضرورت ہے اس حوالے سے ملز کے باہر کھڑے عوام نے کہا کہ پہلے یہاں ہمیں پرچون پر آٹا ملتاتھا،اب نہ بازار میں اور نہ یہاں فلور ملوں میں ملتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے مشکلات میں اضافہ ہوچکا ہے۔

سارا دن قطاروں میں کھڑا ہونے کے بعد اکثر خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔اس لئے ہم عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کوٹے کو بڑھایا جائے تاکہ ہمارے مشکلات میں کمی آسکیں۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں