ضلع بونیر میں جی ایس ماربل سے لیگاڑے تک 34کلومیٹر طویل سڑک کے ڈرائینگ، ڈیزائن اور سروے کا کام ایک ہفتے کے اندر شروع کیا جائیگا

مذکورہ سڑک پر تورو ورسک بائی پاس سمیت چینہ اور انعاپور جیسے دو بڑے پل بھی تعمیر کئے جائیں گے،معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات ریاض خان

جمعرات 22 اپریل 2021 23:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) ضلع بونیر میں جی ایس ماربل سے لیگاڑے تک 34کلومیٹر طویل سڑک کے ڈرائینگ، ڈیزائن اور سروے کا کام ایک ہفتے کے اندر میں شروع کیا جائے گا جس سے ضلع بونیر اور ملحقہ علاقہ جات میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو جائے گا۔ مذکورہ سڑک پر تورو ورسک بائی پاس سمیت چینہ اور انعاپور جیسے دو بڑے پل بھی تعمیر کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہاروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات ریاض خان نے نیسپاک کے وفد کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس میں کیا ۔ اجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے چیف انجنیئر سمیت متعدد افسران نے شرکت کی ۔ریاض خان کا کہنا تھا کہ مذکورہ سڑک کی معیار اور کام کی رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ اس سڑک کی تعمیر ضلع بونیر اور ملحقہ علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے کہا کہ ضلع بونیر میں تمام ترقیاتی کام بروقت مکمل کئے جائیں گے اور کسی بھی ترقیاتی منصوبے میں نا اہلی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس سڑک کی تعمیر سے عوام کیلئے خوشحالی اور ترقی کی نئی راہیں کھل جا ئیں گی اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا صوبائی حکومت ضلع بونیر کی ترقی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ لوگوں کو صحت ،تعلیم اور مواصلات کی سہولیات مل سکیں۔

ریاض خان کا کہنا تھا کہ ہمارا اولین مقصد محکمہ مواصلات و تعمیر ات میں تحریک انصاف کے منشور کے مطابق میرٹ اور شفافیت کو فروغ دینا ہے اس لئے کسی بھی کام کی رفتار ، رپورٹ یا ٹینڈر میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ورنہ متعلقہ حکام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں