بونیر میں ٹریفک کا المناک حادثہ ،ایک شخص جاں بحق ،خواتین اور بچوں سمیت بارہ افراد زخمی

جمعہ 21 مئی 2021 22:48

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2021ء) بونیر میں ٹریفک کے المناک حادثے میںایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے جن میں سی3افراد تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کئے گئے۔امدادی کاموں میں مقامی لوگوں ،الخدمت کے رضاکاروں اور ریسکیو 1122کے جوانوں نے حصہ لیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق سوات سے سواریاں بونیر لانے والا فلائینگ کوچ تورورسک شنئی کے مقام پر دوسری سمت سے آنے والی موٹر کار سے ٹکرا گئی جس کی نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔

فلائینگ کوچ اور موٹر کار ٹکرانے کی وجہ سے گاڑیاں مکل طور پر خراب جبکہ حادثے کے نتیجے میں سوات کا رہائشی انٹی کرپشن کے سب انسپکٹر قدر گل ولد ممبر جاں بحق جبکہ 12افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے تین کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں سرتاج ولدفضل اعثیم سوات،ن ولد اکرام ناوہ گئی سوات ،جاوید ساکن ناوہ گئی سوات ظاہر زمان ولد فضل اعظیم مینگورہ،اسد اللہ ولد محمد اکرام بازار گے بونیر انعام اللہ ولد فضل حق چار باغ سوات فضل رحمن ولد بشیر سوات اسد علی ولد علی محمد سوات اسد سوات ،جوہر سوات ناوہ گئی گل زمان سوات اور سرحد ولد عبداللہ پورن شانگلہ شامل ہیں۔

حادثے کے بعد الخدمت کے رضاکاروں ،ریسکیو کے جوانوں اور مقامی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر روانہ کئے گئے۔مقامی عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور سڑک میں کھڈے کی باعث پیش آیا۔اور کہاں کہ جوڑ ٹو سواڑئی روڈ پر جگہ جگہ سڑک میں کھڈوں کی وجہ سے یہ موت کے کنویں بن گئے ہیں اور اس کی وجہ سے آئے روز اس قسم کے حادثات رونما ہورہے ہیں۔ادھر بونیر کے منتخب نمائندوں ۔انتظامیہ کے افسران اور سیاسی سماجی شخصیات نے حادثے پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں