پاکستان تحریک انصاف بونیر کاپریس کلب کے سامنے اسرائیلی جارحیت کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 21 مئی 2021 22:48

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2021ء) پاکستان تحریک انصاف بونیر نے پریس کلب کے سامنے اسرائیلی جارحیت کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے۔جس پر نہکتے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف نعرے درج تھے۔مظاہرے میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صڈر سید سالار جہان باچا ، ناصر عباس باچہ،اورنگزیب ،اسرار خان،ڈاکٹر لیاقت علی،بحراد خان، ٓئی ایس ایف کے گوہر خان اور دیگر قائدین اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ نہکتے مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے آواز اُٹھائی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف اپنے ان مظلوم مسلمان بھائیوں کیساتھ ہے اور ہمارا خارجہ پالیسی ٹھیک سمت میں جارہا ہے۔انہوں نے فلسطین کے آزادی کیلئے مال جان قربان کرنے اور آخری حد تک جانے کا اعلان کیا۔

اور کہا کہ ارائیلی جارحیت کو کسی نے بھی دہشگردی کا نام نہیں دیا اور پوری دنیا نے اس ظلم پر معنی خیز خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مصروفیات کم کرنے اور فلسطینیوں کے لئے آواز اُٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔مقررین نے کہا کہ یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہ ے کہ اپنے ان مظلوم بھائیوں کیلئے آواز اُٹھائیں اور قرآن نے ہمیں واضح پیغام میں کہا ہے کہ یہ اسرائیل آپ کے دوست نہیں،غیر دینی قوتوں کے ان سازشوں کو ناکام بنا کر دم لیں گے۔

اگر آج بیت المقدس پر چڑھائی پر مسلمان چھپ رہ گئے تو کل یہ لوگ کعبہ پر بھی چڑھنے کیلئے نکل آئیں گے۔فلسطین میں ہمارے بچے قتل ہوتے جارہے ہیں۔ان کی تڑپ ہم نے محسوس کیا ہے اللہ کو کس طرح پیش ہونگے۔اللہ کو سرخرو ہونے کیلئے ہم نے کردار ادا کرنا ہوگا دنیا سے محبت نقصان ہے۔کلمہ طیبہ کے سربلندی کیلئے ہم نے آگے آنا ہوگا۔اسلام غالب رہیگا۔دنیا کو ہم یہ پیغام دیں گے کہ ہمارے خون کا آخری قطرہ بیت المقدس پر قربان ہوگا،فلسطین کو آزاد کر کے اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا کر دم لیں گے۔اس موقع پر شرکاء نے اسرائیل کی جارحیت کیخلاف زبردست نعرہ بازی بھی کی۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں