قوم کیلئے اصل ریلیف وزیر اعظم عمران نیازی کا استعفیٰ ہے ،امیر مقام

تبدیلی سرکار سے عوام مایوس ہے ،آئندہ دور پھر مسلم لیگ (ن) کا دور ہوگا جس میں عوام خوشحال ہونگے،مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا بائیس کروڑ عوام کی خدمت ہے اور ہم قومی مفاد پر کھبی سمجھوتہ نہیں کریں گے،صوبائی صدر مسلم لیگ (ن)

منگل 9 نومبر 2021 23:50

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ قوم کیلئے اصل ریلیف وزیر اعظم عمران نیازی کا استعفیٰ ہے ،آٹا،چینی،گھی بجلی ،گیس ،پٹرول اور ادوایات کے قیمتوں میں آئے روز اضافے نے عوام کی جان نکال دی ہے،تبدیلی سرکار سے عوام مایوس ہے ،آئندہ دور پھر مسلم لیگ (ن) کا دور ہوگا جس میں عوام خوشحال ہونگے،آئندہ بلدیاتی انتخابات میں عوام سلیکٹیڈ حکومت اور ان کے کارندوں کو بیلٹ کے ذریعے لات ماریں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک روزہ دورہ بونیر کے موقع پر کلپانئی میں ایک اہم شمولیتی جلسہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر سابق ایم پی اے امیر نواب خان مرحوم کے بیٹے ڈاکٹر سلطان ملک،اور سابق ایم پی اے گل سرن لعل اپنے خاندانوں اور ہزاروں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف سے مستغفی ہوکر پاکستام مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

،امیر مقام نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا بائیس کروڑ عوام کی خدمت ہے اور ہم قومی مفاد پر کھبی سمجھوتہ نہیں کریں گے،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا حل صرف مسلم لیگ ن اور نواز شریف ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے لوگوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔

اور موجودہ حکومت ملک کی ناکام ترین حکومت ہے۔پوری قوم نیازی کیخلاف سراپا احتجاج پر ہے اب عمران قوم کو صرف ایک ریلیف دیں اور استعفیٰ دیکر قتدار سے الگ ہوجائے۔انہوں نے تحریک انصاف پشاور جلسہ کو ناکام جلسہ قرار دیکر کہا کہ سرکاری مشینری کے استعمال کے باوجود چند ہزار لوگ بھی جمع نہ کرنا حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سالار خان،شاہ بخت روان ودیگر نے بھی جلسہ سے خطاب کیا۔اور نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہہ کر ان کی شمولیت کو مسلم لیگ ن بونیر کیلئے سنگ میل قرار دیا۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں