تبدیلی کے علمبرداروں کی سونامی مہنگائی میں بدل گئی ہے،سینیٹرمشتاق احمد خان

مہنگائی کی اصل وجہ آئی ایم ایف کی غلامی اورحکمرانوں کی ناقص پالیسیاں ہیں،صوبائی امیر جماعت اسلامی

اتوار 14 نومبر 2021 18:10

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2021ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کے علمبرداروں کی سونامی مہنگائی میں بدل گئی ہے،اس وقت بدترین مہنگائی نے پورے ملک کو اپنے لپیٹ میں لیا ہے۔مہنگائی کی اصل وجہ آئی ایم ایف کی غلامی اورحکمرانوں کی ناقص پالیسیاں ہیں۔فی تولہ سونا ایک لاکھ تیس ہزار سے تجاوز کر گیاہے۔

ڈالر پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے،بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔حکمران نہ مارکیٹ اور نہ مافیا کنٹرول کر سکتے ہیں۔مافیا پاکستانی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔بجلی،پٹرول اور گیس کی قیمتوں نے عوام کی صبر کا پیمانہ لبریز کر چکا ہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ بونیر کے موقع پر کوگا میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی امیر محمد حلیم باچا،ضلعی جنرل سیکرٹری عالم خان،ضلعی نائب امراء عبدالغفار،انجینئر ناصر علی،اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔مشتاق احمد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت قرضوں کا سرکار ہیں جنہوں نے ملکی تاریخ کا ریکارڈ قرضے لئے،ڈالر کو اونچا اُڑان دیکر روپے کی بے قدری کی گئی،عوام کی چیخیں مہنگائی کی وجہ سے نکل گئی،جماعت اسلامی موجودہ حکومت اور ان کی اس مہنگائی کو مسترد کرتی ہے۔

پٹرول،ڈیزل،بجلی اور گیس مافیا حکومت کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔اور اس مافیا کی وساطت سے عوام کو لوٹا جارہا ہے،بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشتاق احمد خان نے کہا کہ لوکل باڈیز الیکشن دسمبر 2019کی بجائے دو سال کی تاخیر کے بعد دسمبر 2021میں ہورہا ہے اور وہ بھی دستور کی مطابق نہیں ہے ہائی کورٹ ہم گئے جہاں ہمیں ریلیف مل گیا۔اور جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرانے کا کہا گیا۔

اور ضلعی کونسل کے بحالی کیلئے ہم پھر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے،اور 19دسمبر کے بعد ہم ضلعی نظام کے بحالی کیلئے بھی سعی کریں گے،جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات کیلئے بھر پور تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے۔بونیر جماعت اسلامی کا گڑھ ہے اور تمام تحصیلوں کیلئے ہم نے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔جبکہ تمام ویلیج کونسلوں میں بھی ہم نے امیدواران کھڑے کئے ہیں۔

اور انشاء اللہ مہنگائی سرکار کی نااہلی اور اور دیگر جماعتوں سے تنگ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے،اور جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کریں گے اور بونیر کی ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے،عوام سے اپیل ہے کہ وہ مہنگائی ،ناہل نالائق حکومت اور کرپشن کیخلاف یک آواز ہوکر جماعت اسلامی کے امانت دار ،دیانت دار اور مخلص قیادت کو ووٹ دیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام سے خوفزدہ ہے اور اب وہ عوام کا سامنا تک نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ انہوں نے نوجوانوں سمیت عوام کو دھوکہ دیا ہے۔

وزیر اعظم کے 120ارب روپے کی ریلیگ پیکیج کو تکلیف پیکج قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 13کروڑ غریب پاکستانیوں کو صرف روزانہ کی حساب سے 5روپے دئے ہیں جو کہ عوام کیساتھ کھلا مذاق ہے،اور یہ عوام کی زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں،حکومت کا تنظیم تک نہیں ہے اور نہ وہ امیدوار کھڑے کر سکتے ہیں،ہم پارلیمانی اپوزیشن کا حصہ ہے اور پارلمنٹ کے فلور پر ہم عوام دشمن حکومت کیخلاف آواز اُٹھا رہے ہیں،پارلیمنٹ کے باہر ہمارا اپنا ایک سیاست ہے اور اپنا ایک سیاسی حکمت عملی رکھتے ہیں اس لئے اپنے نشان ،جھنڈے اور نعرے سے انتخابات میں حصہ لیں گے،ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ اور سابقہ حکومتیں ایک دوسرے کا تسلسل ہے اور ایک ہی عوام دشمن امریکی مہنگائی اور پروٹوکول کلچر میں سکے کے دو رُخ ہے،صوبائی حکومت نے قصدا،ْ ،عمدا،ْ اور ارادة ایک ایسا فلاپ لوکل باڈیز ایکٹ بنایا ہے کہ لوگ کورٹ جائے اور الیکشن سے انہیں بھاگنے کا موقع مل جائے،لیکن میں پشاور ہائی کورٹ کو خراج تحصین پیش کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے حکومت کیخلاف فیصلہ دیا ،الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ وہ امیدواران کو نشانات الاٹ کریں جس کیلئے انتظامات ممکن ہے۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں