سیالکوٹ میں گرفتاریوں کیخلاف بورے والا میں پی ٹی آئی کارکنوں کا مظاہرہ

ہفتہ 14 مئی 2022 23:57

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2022ء) پی ٹی آئی کے سیالکوٹ جلسہ کی تیاری میں انتظامیہ کی کاروائی اور راہنماوں و کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف پی ٹی آئی بورے والا کے کارکنان بھی قیامت خیز گرمی کے دوران سڑکوں پر نکل آئے مقامی راہنماوں ملک فاروق اعوان ایڈووکیٹ،سابق ضلعی صدرامجد حمید چوہان،سینئر ورکر محمد شہباز بھٹی،کامران شاہد،راو محمد علی،چوہدری اعجاز اسلم اور دیگر راہنماوں کی زیر قیادت کالج روڈ مین دہلی ملتان روڈ سٹی گیٹ پر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا پارٹی راہنماوں کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ پولیس نے حکومت کے کہنے پر جو پولیس گردی کی ہے یہ بدترین انتقامی کاروائی ہے حکومت غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے ملک کو ایک دہشت گرد ریاست میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے خانہ جنگی پر مجبور کررہے ہیں ایک غنڈہ گرد وزیر داخلہ چاہتا ہے کہ ملک میں سول وار شروع ہوجائے اگر ہمارے کارکنان کو گرفتار کرنے یا جلسے روکنے کی کوشش کی کہ ہم حکومت کا وہ حال کریں گے کہ انہیں لگ پتہ جائے گا ہمارے قائدین اور کارکنان کی رہائی کے علاوہ جب تک جلسے کی اجازت نہیں دی جاتی ہم اپنا پرامن احتجاج جاری رکھیں گی

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں