ملک کو بحران سے صرف عمران خان نکال سکتا ہے، پرویز خٹک

لوگ سمجھتے تھے عمران خان کو اقتدار سے ہٹایا تو وہ کمزور ہوجائے گا، سابق وزیر امپورٹڈ حکومت کا خیال ہے کہ خیبرپختونخوا سے آٹا اسمگل ہورہا ہے، وزیر اعلیٰ محمود خان

جمعہ 3 جون 2022 22:14

ملک کو بحران سے صرف عمران خان نکال سکتا ہے، پرویز خٹک
بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک کو بحران سے صرف عمران خان نکال سکتا ہے۔جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ لوگ سمجھتے تھے عمران خان کو اقتدار سے ہٹایا تو وہ کمزور ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ صورتحال سے عمران خان کے سوا کوئی نہیں نکال سکتا، عوام باہر نہیں نکلیں گے تو کرپٹ ٹولہ ملک پر مسلط رہے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا خیال ہے کہ خیبرپختونخوا سے آٹا اسمگل ہورہا ہے۔محمود خان نے وفاقی حکومت پر آٹے چوری میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا کوئی بھی ادارہ بارڈر پر نہیں ہے، دراصل اگر کوئی چوری ہورہی ہے تو تم اٴْس میں ملوث ہو۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اسی فنڈ سے ملکی معیشت چلا رہی تھی۔جلسے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور دیگر پارٹی قائدین نے بھی خطاب کیا۔پولیس نے جلسہ گاہ کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے اس حوالے سے 1200 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں