اوتھل ، مزداٹرک کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:55

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) اوتھل کے قریب مزداٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر دے ماری، جس کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ا ہوگیا،زخمی کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیاگیا،تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز اوتھل کے قریب وایارہ کے مقام پر بیلہ سے کراچی جانے والے ایک مزدا ٹرک نے آگے جانے والی ایک موٹرسائیکل پر سوار دوافراد کو ٹکر مارکچل دیا جسکے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار خیر محمد ولد محمد قاسم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاجبکہ اسکا دوسر اساتھی شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال اوتھل لایا گیا جہاں پر اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیاگیا جبکہ لیویز فورس اوتھل نے واقعے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں