پڑھے گا لسبیلہ تو بڑھے گا لسبیلہ کے ویثرن کے فروغ کے لیے اساتذہ کرام اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،مقررین کا سیمینار سے خطاب

منگل 6 اکتوبر 2015 21:58

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) پڑھے گا لسبیلہ تو بڑھے گا لسبیلہ کے وثرن کے فروغ کے لیے اساتذہ کرام اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ،اس سلسلے میں ان کی خدمات کو اعتراف کیا جائے یہ بات لسبیلہ کی معروف سماجی تنظیم وانگ اور ااسماعیلانی ویلفیئرایسوسی ایشن کے زیراہتمام گزشتہ دن اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار کی تقریب سے مقریرن کا خطاب ،تفصیلات کے مطابق پانچ اکتوبر کو اساتدہ کے عالمی دن کے موقع پر غیر سرکاری ادارے وانگ اور سماجی تنظیم اسماعیلانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایک روزہ سیمینار کا انعقاد بیلہ میں کیا گیا ،جس میں وانگ کے ایگزیکٹیو دائریکٹر قیصر رونجھو ،،وائس چیرمین یونین کونسل گدور جبار رونجھو ،خلیل رونجھو ،نور احمد رونجھو ،ایم عیسی رونجھو ،نثار رونجھو ،یوسف راہی اور رمیز رونجھو ،جنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور میں اساتدہ کی ذمہ دارویوں اور چیلنجزمیں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے اس سلسلے میں اساتذہ کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ موجودہ چیلجز کا مقابلہ کرسکیں ،انہوں نے کہاکہ پڑھے لکھے لس بیلہ کے وثرن کو اساتذہ کرام ہی پورا کرسکتے ہیں کیونکہ والدین اور طلبہ و طالبات ان سے بہت ساری توقعات رکھتے ہیں،اس سلسلے میں اساتذہ کرام کو ایمانداری اور جذبے کے ساتھ اپنے علم کو دوسروں تک منتقل کرنا پڑھے گا ،اس سلسلے میں حکومتی اور غیر حکومتی سطح پر اساتدہ کی فلاح و بہہود و ترقی کے لیے بہتر پالیسی کی ضرورت ہے اور اساتدہ کو معاشرے میں بہتر مقام فراہم کرنے کی ضرورت ہے مقریرن نے کہا کہ وانگ لسبیلہ کی تعلیمی ترقی کے لیے کمیونٹٹی اور اساتذہ کے ساتھ مل کر کوشش کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ ایک بہتر تعلیمی معاشرے کو فرو غ دیا جائے جہاں معاشرے کے طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد پڑھے گا لسبیلہ تو بڑھے گا لسبیلہ کے مشن کو اگے بڑھا سکیں ،تقریب میں بیلہ کے مختلف علاقوں کے نوجوانوں،اساتذہ کرام ،مقامی حکومتی نمائندوں کے ساتھ سماجی تنظیم وانگ اور اسماعیلانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں