بونیر، نائب ناظم یونین کونسل کے حجرے میں سلنڈر دھماکہ،2 افراد جاں بحق

ہفتہ 18 فروری 2017 11:41

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) بونیر کے علاقے طوطا لئی میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

بونیر پولیس کے مطابق یونین کونسل طوطا لئی میں نائب ناظم کے حجرے میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے باعث حجرے کی چھت گر گئی حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبی دونوں لاشوں کو نکال کرہسپتال منتقل کیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں