بونیر ،ْ یونین کونسل کے نائب ناظم کے حجرے میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق

ہفتہ 18 فروری 2017 15:12

بونیر ،ْ یونین کونسل کے نائب ناظم کے حجرے میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق
بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) بونیر کی تحصیل طوطالئی کی یونین کونسل کے نائب ناظم کے حجرے میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بونیرکے علاقہ طوطالئی میں سیاسی جماعت کے تحصیل نائب ناظم ارشد خان کے حجرے میں دھماکے سے حجرے کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے ،ْملبے تلے دبے دونوں افراد کی لاشوں کو نکال لیاگیا پولیس کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں