بونیر ،کس کورونہ طوطالئی میں تحصیل کونسلر کے حجرہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ،دو افراد جاں بحق ، ایک معجزانہ طور پر بچ گیا سیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر چیکنگ شروع کردی

ہفتہ 18 فروری 2017 21:12

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) صوابی بونیر کے بارڈر علاقہ کس کورونہ طوطالئی میں تحصیل کونسلر کے حجرہ میں گیس سلینڈر پھٹنے سے دھماکہ،دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص معجزانہ طور پر بچ گئے ،سیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر چیکنگ شروع کردی ،واقعہ سے دہشت گردی کا کوئی تعلق نہیں ،ڈی سی و ڈی پی او کی بات چیت۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل طوطالئی کے نائب ناظم ارشد خان اور سابق تحصیل نائب ناظم یوسف علی خان کے حجرہ میں گیس گیزر کے دھماکے سے حجرہ میں موجود دو مزدور آفتاب احمد ولد عبدالحق ساکن کس کورونہ ،گل سید ولد زر شید ساکن طوطالئی موقع پر جان بحق جبکہ مالک حجرہ زرولی خان معجزانہ طور پر بچ گئے ، کچن سمیت دو کمرے حجرہ گرکر تباہ ہوگیاہے جبکہ ملبہ گرنے سے حجرہ میں کھڑی دو گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچاہے ۔

(جاری ہے)

نصف شب کو ہو نے والی دھماکے کی آواز پر مقامی آبادی جمع ہو ئی اور لاشوں کو ملبہ سے نکال کر قریبی سول ہسپتال طوطالئی منتقل کیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے نماز جنازہ بھی ادا کی اوربعد ازاںدفنادیا گیا ۔واقعہ کی خبر تمام علاقہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل کیا،ڈی پی او محمد ارشاد خان نے بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ کر رات گئے تک تمام علاقہ کے اہم راست بند کرکے سخت چیکنگ شروع کردی جس میں سیکورٹی فورسز کے کارروائی بھی جاری ہے ،ڈپٹی کمشنر بونیر ظریف المعانی کا کہنا ہے کہ واقعہ کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ،بونیر پرامن علاقہ ہے جس کی پرامن فضاء برقرارکھنے کیلئے تمام عوام کی حمایت حاصل ہے ،اُدھر بی ڈی ایس کے ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیاہے اور وہاں سے شواہد اکھٹے گئے ہے جسکی بنیاد پر دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہاہے ،ذرائع کے مطابق دھماکہ گیس گیزر کے پھٹنے سے پیش آیا ۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں