بورے والا، ڈائریکٹر زراعت توسیع ملتان کا حاجی رزاق کے کاٹن آئی پی ایم نمائشی پلاٹ کپاس 2022ء کا دورہ

بدھ 17 اگست 2022 19:46

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) ڈائریکٹر زراعت توسیع ملتان شہزادصابر نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع وہاڑی رانا محمد عارف اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع بورے والا کے ہمراہ چک نمبر 281ای بی مرکز جملیرا تحصیل بورے والا میں حاجی محمد رزاق کے کاٹن آئی پی ایم نمائشی پلاٹ کپاس 2022ء کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر نمائشی پلاٹ میں کپاس کی حالت کا جائزہ لیا پلاٹ کی حالت بہتر پائی گئی، کپاس کی فصل کی اونچائی 130 سینٹی میٹر، کیڑوں کی آبادی ETL سے کم اور جڑی بوٹیاں کنٹرول میں تھیں ڈائریکٹر زراعت توسیع ملتان نے آئندہ ماہ ستمبر میں بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے پلاٹ میں یوریا ڈالنے کی ہدایت کی۔

ڈائریکٹر زراعت توسیع ملتان شہزادصابر نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ زراعت کی فیلڈ ٹیمیں کاشتکاروں کی رہنمائی موثر انداز سے کریں پیسٹ سکاؤٹنگ جاری رکھیں حالیہ بارشوں کے پیش نظر کاشتکاروں کو بارشوں کے دوران اور بعد میں کپاس کی نگہداشت بارے مکمل رہنمائی کریں اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں