بورے والا،جٹ گروپ کے انتخابی حربے ٹھس ہو گئے

باپ کی تاحیات نا اہلی کے بعد الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آزاد امیدوار این اے 162عائشہ نذیر جٹ کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا سامنا ،مانیٹرنگ ٹیم نے کاروائی کے لیے ڈی سی وہاڑی کو خلاف رپورٹ ارسال کر دی

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:53

بورے والا،جٹ گروپ کے انتخابی حربے ٹھس ہو گئے
بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) جٹ گروپ کے انتخابی حربے ٹھس ہو گئے باپ کی تاحیات نا اہلی کے بعد الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آزاد امیدوار این اے 162عائشہ نذیر جٹ کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا سامنا ۔مانیٹرنگ ٹیم نے کاروائی کے لیے ڈی سی وہاڑی کو خلاف رپورٹ ارسال کر دی تفصیلات کے این ای162 میں آزاد امیدوار عائشہ نذیر جٹ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری،عائشہ نذیر جٹ پر نواحی گائوں 519ای بی میں ترقیاتی کام کروانے کا الزام،عائشہ نذیر جٹ اپنی جیب سے ترقیاتی کاموں کا لالچ دیکر عوام کا ووٹ خرید رہی ہیں،امیدوار قومی اسمبلی پی ٹی آئی چوہدری خالدمحمود چوہان کی الیکشن کمیشن کو درخواست،تفصیلات کے مطابق حلقہ این ای162سے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری خالد محمود چوہان کی جانب سے ڈی سی وہاڑی/ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو دی گئی تحریری درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ اٴْنکے مدمقابل آزاد امیدوار عائشہ نذیر جٹ نے نواحی گائوں519ای بی میں ووٹرز پر اثر انداز ہونے کیلئے پورے گائوں میں سولنگ لگوانے کے لیے راتوں رات مٹی ڈلوا کر ترقیاتی کام شروع کروا دیا ہے جو کہ ووٹرز کو خریدنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اس درخواست کی روشنی میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر /ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے امیدوار قومی اسمبلی عائشہ نذیر جٹ اور امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری عثمان احمد وڑائچ کو اپنے دفتر طلب کر لیا جبکہ دریں اثناء ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی سی وہاڑی نے حقائق جاننے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد عظیم ربانی کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی جنہوں نے محکمہ مال اور بلدیہ کے عملہ اور پولیس کے ہمراہ موقع ملاحظہ کیا تو موقع پر مٹی سے بھری ہوئی ٹرالیاں موجو د تھیں اور سڑک پر ٹریکٹرکراہ کے ذریعہ سے کام ہو رہا تھامانیٹرنگ ٹیم نے حقائق کی روشنی میں اپنی تحقیقاتی رپورٹ ڈی سی وہاڑی کو مزید کاروائی کے لیے ارسال کر دی پی ٹی آئی کے امیدوار خالد محمود چوہان نے میڈیا کو بتایا کہ اٴْنکے مدمقابل امیدوار عائشہ جٹ حلقہ میں ذاتی پیسہ سے ووٹرز کو لالچ دینے کے لیے ترقیاتی کام کروا کے ناصرف ہمارے بلکہ دیگر امیدواروں کے ووٹرز پر بھی اثر انداز ہو رہی ہیں جو کہ ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس پر الیکشن کمیشن کو فوری کاروائی کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

اہل دیہہ کے مطابق ان کے گائوں میں نذیر جٹ گروپ ووٹ لینے کے لیے مٹی ڈال رہا ہے اور اہل دیہہ نے جو اس سے زبان کی ہے وہ پوری کریں گے اس سلسلہ میں آج عائشہ نذیرجٹ کی حمایت کا جلسہ بھی گائوں کے چوک میں رکھا گیا ہے ۔واضح رہے کہ 10روز قبل اہل دیہہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھاجس میں انہوں نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اور اپنا مطالبہ رکھا تھا کہ جو امیدوار ان کے کام کروائے گا وہ اس کو ووٹ دیں گے مخالفین کااگر یہ الزام درست ثابت ہو گیا تو عائشہ نذیر جٹ کو انتخابی عمل میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا#

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں