بور یوالا،14 ویں آل پاکستان میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر فلڈ لٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے روز پنجاب پولیس اور ڈی ایف اے لاہور کی کامیابی

پیر 10 ستمبر 2018 21:54

بور یوالا،14 ویں آل پاکستان میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر فلڈ لٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے روز پنجاب پولیس اور ڈی ایف اے لاہور کی کامیابی
بور یوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2018ء) 14 ویں آل پاکستان میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر فلڈ لٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے روز پنجاب پولیس اور ڈی ایف اے لاہور کی کامیابی تفصیل کے مطابق گذشتہ شب میجر طفیل محمد شہید سپورٹس گراؤنڈ نواحی گاؤں 253ای بی میں آل پاکستان میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے روز کا پہلا میچ پنجاب پولیس لاہوراور اشرف شوگر ملز بہاولپور کے مابین کھیلا گیا جو مقررہ وقت پر بغیر کسی گول کے برابر رہا، جس کوپنجاب پولیس کی ٹیم نے پینلٹی ککس پر 2کے مقا بلہ میں4 گول سے جیت لیا دوسرامیچ ڈی ایف اے فیصل آباد اور ڈی ایف اے لاہور کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ بھی برابر رہا اس کا فیصلہ بھی پنیلٹی ککس پر ہواجس کو ڈی ایف اے لاہور کی ٹیم نے 8کے مقابلہ میں9 گول سے جیت لیا ،پہلے میچ کے مہمان خصوصی میجر طفیل محمد شہید کے نواسے عظمت سلطان اختر تھے جبکہ دوسرے میچ کے مہمان خصوصی میاں عبدالمتین کونسلر بلدیہ بورے والا، راجہ ریاض گجر، اورشاہد محمود عادل تھے اس موقع پر جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منور پوسوال، چوہدری شفیق گورسی، سعید احمد، سیدیسین گیلانی، آفتاب احمد، چوہدری ظفراور میچ کمشنر چوہدری اشرف کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے میچوں کو دیکھنے کے لیے شائقین فٹبال کی بڑی تعداد گراونڈ میں موجود تھی

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں