بورے والا،کرپشن نے ملک کی جڑیں کھو کھلی کر دی ہیں،وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور

منگل 9 اکتوبر 2018 20:50

بورے والا،کرپشن نے ملک کی جڑیں کھو کھلی کر دی ہیں،وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور
بورے والا/ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وشمالی علاقہ جات علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ کرپشن نے ملک کی جڑیں کھو کھلی کر دی ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت جب ملک سے کرپشن کے خاتمہ اورکرپٹ لوگوں کے خلاف کاروائی کا کہتی ہے تو کرپٹ مافیا سیاسی انتقام کا شور واویلا شروع کر دیتاہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے آفس میں پی ٹی آئی سٹی بورے والا کے صدر ملک فاروق اعوان اور پی ٹی آئی کے راہنما ماجد امیر گوجر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ کہ میاں شہباز شریف کی خلاف ان کے دور حکومت میں مقدمات درج ہوئے تھے اور چیئرمین نیب بھی ان کے دور حکومت میں انہی کا نامزد کردہ ہے

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں