بورے والا،محرالحرام میں امن کا قیام سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے ،آر پی او

بدھ 18 اگست 2021 13:35

 بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2021ء) آر پی او ملتان خرم علی شاہ نے کہا ہے کہ محرالحرام میں امن کا قیام اور ملک دشمنوں پر کڑی نظر رکھنا سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے اس حوالہ سے پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے پوری طرح الرٹ ہیں اور وہ امن و امان کے قیام کے لئے امن کمیٹیوں،نمائندہ شہریوں  اور محرم الحرام کے جلوسوں کی انتظامیہ سے ملکر 24 گھنٹے کام کررہے ہیں، امن کا قیام میں معاشرے کے ہر فرد کو اپنی قومی و اخلاقی ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ  یوم عاشور پر ضلع وہاڑی میں موبائل سروس بند رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خاں نیازی کے ہمراہ رات گئے مرکزی امام بارگاہ حسینیہ بورے والا اور محرم الحرام کے جلوس و مجالس کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، مرکزی امام بارگاہ کے منتظمین،امن کمیٹی کے ارکان اور نمائندہ شہری بھی موجود تھے۔

ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خاں نیازی نے بریفنگ میں بتایا کہ جلوسوں مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور ڈی پی او آفس میں مرکزی کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کررہا ہے، ہر جلوس اور مجلس کی حفاظت پر پولیس کے ساتھ ساتھ قومی رضا کار اور جلوس و مجالس کی انتظامیہ کے رضا کار فرائض انجام دے رہے ہیں۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں