شارٹ سرکٹ کے باعث دکان میں آتشزدگی، دکاندار جاں بحق

منگل 24 اگست 2021 14:00

بورے والا۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2021ء) :شاٹ سرکٹ کی وجہ سلنڈروں کی دکان میں آتشزدگی سے گیس سلنڈر دھماکہ،دکان کی چھت کرنے اور آگ سے جھلس کر دکان کا مالک جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

نواحی اڈا جملیرا کے رہائشی غلام مصطفی گاذر نے 36 چوک پر اپنی گیس سلنڈروں کی دکان میں 2 پٹرول سے بھری کین بھی رکھی ہوئی تھیں کہ اچانک شارٹ سرکٹ سے دکان میں آگ بھڑک اٹھی اور دوکان میں موجود گیس سلنڈر بھی دھماکے سے پھٹ گیا جبکہ پیٹرول سے بھرے کین بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے، آگ اتنی شدید تھی کہ دوکان اور ملحقہ مکان کی چھتیں بھی نیچے آگریں جسکے نتیجہ میں دکان کا مالک غلام مصطفی آگ سےجھلسنے اور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا،  اس خوفناک آتشزدگی  سے دکان اور مکان میں موجودلاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پولیس تھانہ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،  اس دوران دیگر اہل خانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے،  ریسکیو 1122نے ڈیڑھ گھنٹہ کی جدوجہد کر کے آگ پر قابو پالیا۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں