پنجاب حکومت تھانوں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، آر پی او

بدھ 25 اگست 2021 16:53

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2021ء) ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تھانوں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے،  یہ بات انہوں نے بوریوالا سرکل کے سات تھانوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ نیازی اور ایس ڈی پی او اشرف تبسم بھی موجود تھے ،آر پی او نے تھانہ شیخ فاضل،گگو منڈی،ساہوکا،فتح شاہ،ماڈل ٹاون،سٹی اور تھانہ صدر کا معائنہ کیا،  انہوں نے سرکل میں زیر تعمیر تھانہ جات فتح شاہ اور ماڈل ٹاؤن کی عمارات کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ بھی کیا ، ڈی پی او امیر عبداللہ خان نیازی نے تھانوں کے حوالہ سے بریفنگ دی،  ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ انصاف کی بنیادی اکائی تھانہ ہے تھانہ بارے عمومی رائے تبدیل کرنے کے لیے ایس ایچ اوزاپنے رویہ میں بہتری لائیں،  انہوں نے کہا کہ پولیس کے ہر اچھے کام پر عوام کی طرف سے خاصی پذیرائی ملتی ہے،  دیانت داری سے فرائض کی انجام دہی سے اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے، مظلوم کی داد رسی اپنی عاقبت سنوارنے کا ذریعہ ہے اس لیے کسی مظلوم کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا فوری ازالہ کریں،  آر پی او نے تھانوں کا ریکارڈ ملاحظہ کیا، تھانوں کی حوالات،فرنٹ ڈیسک اور مال خانہ کا بھی معائنہ کیا ، تھانوں میں آئے سائلین کی درخواستوں پر احکامات صادر کئے۔

(جاری ہے)

  انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی،قمار بازی،قحبہ خانوں کے خلاف سخت کارروائی کریں،  آر پی او سید خرم علی نے دربار بابا حاجی شیر دیوان کی سیکیورٹی چیک کی اورمزار پر فاتحہ خوانی کی۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں