بورے والا، دو موٹر سائیکلوں میں تصادم،دو افراد جاں بحق

بدھ 15 ستمبر 2021 13:11

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2021ء) ملتان روڈ اڈا ٹھینگی کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم،دو افراد جاں بحق ،ایک خاتون اور بچی سمیت دو شدید زخمی۔

(جاری ہے)

ملتان روڈ اڈا ٹھینگی کے قریب دو موٹر سائیکلیں بے قابو ہوکر اور دوسرے سے ٹکرا گئیں جسکے نتیجہ میں ملتان کے رہائشی محمد آصف اور نذیر احمد موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون کلثوم بی بی اور دس سالہ بچی سمیرا شدید زخمی ہوگئیں ریسکیو 1122 کی ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر جانبحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں 10 سالہ بچی کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں