بورے والا،گھریلو جھگڑوں پر خود کشی کے دو واقعات میں دو افراد نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

پیر 22 نومبر 2021 17:20

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2021ء) گھریلو جھگڑوں پر خود کشی کے دو واقعات میں دو افراد نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

(جاری ہے)

نواحی گاوں 118/ ای بی کے  محمد نعیم آرائیں نے گھریلو جھگڑوں سے دلبراشتہ ہوکر کھیتوں میں جاکر گلے میں پھندا ڈالنے کے بعد درخت سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کردیا درخت سے لٹکی ہوئی نعش کو اتار کر تھانہ شیخ فاضل پولیس نے کاروائی شروع کردی دوسرے واقعہ میں نواحی گاوں 327/ ای بی کے محمد نور نامی شخص نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر پسٹل سے کنپٹی پر خود ہی فائر مار کر خودکشی کرلی تھانہ فتح شاہ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر کاروائی کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں