بورے والا، پیٹرولیم ایسوسی ایشن کی طرف سے ہڑتال کی کال بری طرح ناکام

جمعرات 25 نومبر 2021 16:45

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2021ء) پیٹرولیم ایسوسی ایشن کی طرف سے ہڑتال کی کال بورے والا میں بری طرح ناکام،پیٹرول پمپ کھلے رہے اور معمول کی مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت جاری،پیٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال سے لاتعلقی۔

(جاری ہے)

پیٹرولیم ایسوسی ایشن کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ نہ کئے جانے کے خلاف پیٹرول پمپ بند کرکے ہڑتال کی جو کال دی گئی تھی بورے والا کے پیٹرول پمپ مالکان نے اس ہڑتال سے لاتعلقی کرتے ہوئے پیٹرول پمپ کھلے رکھے اور شہریوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت معمول کے مطابق جاری رکھی جس کی وجہ سے شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں