بورے والا، گاڑی چھیننے کا معاملہ ،تھانہ شیخ فاضل پولیس کا ملزمان کو تحویل میں لینے کے لئے فیصل آباد پولیس سے رابطہ

جمعرات 25 نومبر 2021 16:46

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2021ء) ایم این اے کے بیٹے سے گاڑی چھیننے اور مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی کرنے والے ملزمان گاڑی سمیت فیصل آباد پولیس کے ہتھے چڑھ گئے،ملزمان فیصل آباد میں ایک واردات کے بعد گرفتار ہوئے تھے،تھانہ شیخ فاضل پولیس نے ملزمان کو تحویل میں لینے کے لئے فیصل آباد پولیس سے رابطہ کرلیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں مقامی ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں کے بیٹے اسامہ چوہدری کو تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد انکی گاڑی چھین کر فرار ہوگئے تھے جن کا آج تک بورے والا پولیس سراغ نہ لگا سکی تھی گزشتہ روز فیصل آباد پولیس نے ان ملزمان کو ایک واردات کے بعد تعاقب کرکے گاڑی سمیت گرفتار کرلیا ملزمان کا تعلق ڈکیتی،راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک بین الاضلاعی گروہ سے بتایا جاتا ہے ان ملزمان کی گرفتاری کے لئے تھانہ شیخ فاضل پولیس نے فیصل آباد پولیس سے رابطہ کرلیا ہے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں