عوام 25جولائی کو بلے پر مہر لگا کر عمران خان کو کامیاب کرائیں، چوہدری خالد محمود

جمعرات 19 جولائی 2018 23:57

بورے والا۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) این اے 162بورے والا سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چوہدری خالد محمود چوہان نے کہا ہے کہ عوام 25جولائی کو بلے کے نشان پر مہر لگا کر عمران خان کے نئے پاکستان کی تعمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے معصوم شاہ روڈ پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جلسے کا اہتمام شیخ محمد اکرم ،شیخ عمردراز صدیقی ، شیخ مشتاق احمد ،شیخ باسط رفیق ،عرفان قاضی ایڈووکیٹ اور رانا مظفر خان نے کیا تھا ، جلسے سے تحریک انصاف کے امیدوار پی پی 230سردار خالدنثار ڈوگر ، پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری رانا محمد شعیب اور طیب فرید ی نے بھی خطاب کیا، امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خالد نثار ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کامیاب ہو کر حلقے کے تمام مسائل بالخصوص تعلیم ،صحت اور پینے کے پانی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، انہوں نے جلسے کے انعقاد اور مختلف برادریوں کی طرف سے پی ٹی آئی کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں