بوریوالا، پولنگ اسٹیشنز پرپریذائیڈنگ آفیسر ز و عملہ سامان سمیت پہنچ گیا

منگل 24 جولائی 2018 23:56

بوریوالا۔24جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) تحصیل بورے والا میں تمام پولنگ اسٹیشنز پرپریذائیڈنگ آفیسر ز اور دیگر عملہ سامان سمیت پہنچ گیا، تفصیلات کے مطابق تحصیل بورے والا میں قائم تمام پولنگ اسٹیشز پر جن پریذائیڈنگ آفیسرز کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ریٹرننگ آفیسر نے تمام پریذائیڈنگ آفیسر ز کو الیکشن سے متعلقہ بیلٹ پیپرز ،بیلٹ بکسز و دیگر سامان حوالے کر کے ان کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی ڈیوٹیاں لگا کر پاک آرمی کے جوانوں کے ساتھ سرکاری گاڑیوں میں ان کے متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر روانہ کر دیا جہاں پر پہنچ کر انہوں نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، پریذائیڈنگ آفیسر ز نے کہا ہے کہ الیکشن میں پولنگ کے دوران تمام امیدوار الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں ورنہ قانون کے مطابق کا رروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں