بورے والا سے عام الیکشن میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مسلم لیگ ن کا کلین سویپ

بھاری اکثریت کے دعویدار امیدواران کی شکست نے سیاسی پنڈتوں کی پیشین گوئیوں اور امیدوں پر پانی پھیر دیا بدترین شکست کے بعد مہمان امیدواروں کو اپنے گھروں کو واپسی سے ان کے حامیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

جمعرات 26 جولائی 2018 22:18

بورے والا سے عام الیکشن میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مسلم لیگ ن کا کلین سویپ
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2018ء) بورے والا سے عام الیکشن میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مسلم لیگ ن کا کلین سویپ ، بھاری اکثریت کے دعویدار امیدواران کی شکست نے سیاسی پنڈتوں کی پیشین گوئیوں اور امیدوں پر پانی پھیر دیا بدترین شکست کے بعد مہمان امیدواروں کو اپنے گھروں کو واپسی سے ان کے حامیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

ریٹرننگ آفیسر این اے 162کی طر ف سے جاری کردہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار NA162چوہدری فقیر احمد آرائیں (شیر)81956ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار این اے 162عائشہ نذیر جٹ (ٹیلی ویژن )نے 64767ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔پی ٹی آئی کے امیدوار خالد محمود چوہا ن (بلاّ)58602ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے اس حلقہ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کامران یوسف گھمن (تیر) صرف 2710ووٹ حاصل کر سکے۔

(جاری ہے)

اس حلقہ میں بعض دیگر آزاد امیدواروں جن میں چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے 9241ووٹ دیوان غلام فرید ساجد تحریک لبیک پاکستان نے 10464ووٹ شاہین اقبال متحدہ مجلس عمل نے 1697ووٹ شگفتہ چوہدری نے صرف 323ووٹ پاکستان کسان اتحاد کے امیدوار ملک ذوالفقار حسین اعوا ن نے 468ووٹوں سے کسان اتحاد کو انتخابی اکھاڑے میں زندہ رکھا اس حلقہ این اے 162میں کل ووٹرز کی تعداد 4,23613لاکھ ہے جبکہ ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 2,3685لاکھ ہے اس طرح ٹرن آئوٹ 5591رہا صوبائی حلقہ پی پی 229گگو منڈی کے انتخابی معرکے میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار سابق ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے 40421ووٹوں سے اپنے قریبی حریف پی ٹی آئی کے پیر ہمایوں افتخار چشتی کو شکست سے کر کامیابی حاصل کی پیر ہمایوں افتخار چشتی نے 26309ووٹ حاصل کیے اس حلقے سے آزاد امیدواروں نعیم اعجاز چوہدر ی نے 5192ووٹ ملک افتخار حسین اعوان نے 4815ووٹ متحدہ مجلس عمل کے محمد نعیم نے 1768پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار محمد یاسر نے صرف 981ووٹ وقاص گل (آزاد)117اختر حسین آزاد 110ووٹ احمد ارسلان ولیکا تحریک لبیک 6668ارسلان شوکت 803 اویس گھمن 132چوہدری مشتاق علی 171چوہدری سلمان یوسف گھمن 7611وٹ 7611ووٹ شہباز فرید 175عابدہ ادیب جٹ نے اللہ اکبر تحریک سے 99،چوہدری عثمان احمدوڑائچ جٹ گروپ 19055،محمد خالد فاروق آزاد 472،محمد شاہد اقبال 1734اور محمد ندیم سرور گوجر آزاد نے 4199 ووٹ حاصل کیے اس حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 2,16226لاکھ جبکہ ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 1,24703لاکھ ہے ٹرن آئوٹ 57.67فیصد رہا صوبائی حلقہ پی پی 230بورے والا شہر میں پوری انتخابی مہم کے دوران بڑے بڑے جلے اور ریلیاں دیکھنے کو ملیں اس حلقہ سے مسلم لیگ ن کی قیادت نے مسلم لیگ کے سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں کو پارٹی ٹکٹ دے کر واپس لے کرسردار خالد محمود ڈوگر کو دیا ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدورا سردار خالدمحمود ڈوگر (شیر)نے 36916ووٹ لے کر اپنے قریبی حریف پی ٹی آئی (بلا )سردار خالد زبیر نثار ڈوگر کو 32907ووٹ سے چاروں شانے چت کیا آزاد امیدوار چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے (گھڑا )کے نشان پر 24321ووٹ لے کر سیاسی پنڈتوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا جٹ گروپ کے آزاد امیدوار عبدالحمید بھٹی نے (ٹیلی ویژن )10015ووٹ حاصل کر کے چوتھی پوزیشن حاصل کی تحریک لبیک کے عبدالحمید بھٹی ایڈووکیٹ نے 4274ووٹ حاصل کیے غلام مصطفیٰ بھٹی 67،متحدہ مجلس عمل کے توصیف مجید چوہدری 618ووٹ، فاروق احمد صرف 27ووٹ ،کاشف علی رضا 146ووٹ، محمد ارشد آرائیں نے صرف 68ووٹ لیے، چوہدری احسان اللہ چیمہ 148اور اسامہ احمد کو 60ووٹ ڈالے گئے اس حلقے میں کل ووٹر کی تعداد 2,7387لاکھ ہے جبکہ 1,12267ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ٹرن آئوٹ 54.13رہا صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 231ساہوکا کے انتخابی معرکہ میں مسلم لیگ ن کے عرفان عقیل دولتانہ (شیر )نے 17110ووٹ لے کر اپنے قریبی حریف پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما محمد اسحاق خاں خاکوانی (بلا )کو شکست د ی اسحاق خاکوانی نے 16201ووٹ حاصل کیے آزاد امیدوار سید سلمان شاہد مہدی (بوتل )نے 14960ووٹ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جٹ گروپ کے عمران ا یوب سلدیارا (ٹیلی ویژن )نے 10888ووٹ لیے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے میاں محمد عبداللہ وٹو نے 3059ووٹ حاصل کیے آزاد امیدوار ڈاکٹر محمد رانجھا نے 7080ووٹ لیے #

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں