بورے والا،نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 22سالہ مزدور جاں بحق

جمعہ 27 جولائی 2018 20:36

بورے والا،نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 22سالہ مزدور جاں بحق
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 22سالہ مزدور جاں بحق تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 307 ای بی کے رہائشی غریب میر عالم محمد اجمل کا22سالہ بیٹاجو کہ محنت مزدوری کر کے اپنے خاندان کی کفالت کرتا تھا گزشتہ روز وہ گائوں سے باہر اپنے احاطہ میں موجود تھا کہ نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی پانچ بہنوں اور چھوٹے چھوٹے بھائیوں کی محنت مزدوری کر کے ان کا پیٹ پالتا تھا واقعہ کی اطلاع پولیس کو کر دی گئی جو کہ مصروف تفتیش ہے

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں