بوریوالہ،تیز رفتار بس کی ٹکر سے رکشہ میں سوار خانہ بدوش خاتون جاں بحق ،بس کی چھت اور رکشہ میں بیٹھے 9افراد زخمی

جمعہ 27 جولائی 2018 20:36

بوریوالہ،تیز رفتار بس کی ٹکر سے رکشہ میں سوار خانہ بدوش خاتون جاں بحق ،بس کی چھت اور رکشہ میں بیٹھے 9افراد زخمی
بوریوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) تیز رفتار بس کی ٹکر سے رکشہ میں سوار خانہ بدوش خاتون جاں بحق بس کی چھت اور رکشہ میں بیٹھے 9افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق ایک تیز رفتار بس جو کہ بورے والا سے وہاڑی کی طرف جا رہی تھی اور اس کی چھت کے اوپر مسافر بیٹھے ہوئے تھے چنوں موڑ کے قریب اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ایک رکشہ جس میں خانہ بدوش سوار تھے سے ٹکرا گئی جس سے رکشہ میں سوار سونیا ناز جاں بحق ہو گئی رکشہ میں سوار اور بس کی چھت کے اوپر بیٹھے مسافر (1)رقعیہ بی بی( 2) ریاض احمد (3) منسب بی بی(4) محمد اقبال(5) محمد مجید(6) نبی بخش( 7) بلال احمد (8) وزیرا بی بی (9) محمد محسن اچانک بریک لگانے سے نیچے آ گرے اور زخمی ہو گئے جن کو ابتدائی طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل کروادیا گیا #

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں