بورے و الا ،تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق

پیر 13 اگست 2018 23:40

بورے و الا۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا، واقعات کے مطابق محمد سلیم ولد محمد امین سکنہ سبزی منڈی گزشتہ روز اپنی موٹر سائیکل پر ملتان روڈ پر جا رہا تھا کہ سبز ی منڈی کے قریب ایک تیز رفتار ٹرالر نے بے قابو ہو کر اسے ٹکر مار دی جس سے وہ ٹرالر کے نیچے آ کر بری طرح کچلا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ٹرالر ڈرائیور ٹرالہ سمیت بھاگ گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں