بورے والا ،جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب ،تقریبات کا آغاز جناح ہال پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب سے ہوا

مختلف سکولوں کے بچوں نے یوم آزادی کے حوالے سے ملی نغمے ،ٹیبلو شو اور خاکے پیش کیے

منگل 14 اگست 2018 21:53

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب میونسپل کمیٹی بورے والا کے لان میں منعقد ہوئی تقریبات کا آغاز جناح ہال پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب سے ہوا چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں نے اسسٹنٹ کمشنر محمد عظیم ربانی ،ڈی ایس پی حافظ خضر زمان ،وائس چیئر مین بلدیہ حاجی محمد افتخار بھٹی بلدیاتی کونسلروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ہمراہ جناح ہال پر سبز ہلالی پرچم لہرایا اور پرچم کو سلامی پیش کی گئی جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد عظیم ربانی، ڈی ایس پی حافظ خضر زمان ،چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں، وائس چیئر مین حاجی محمد افتخار بھٹی ،سماجی رہنما رانا طاہر کریم ،شیخ شہزاد مبین ،قیصر نذیر چوہدری،ڈپٹی ایجوکیشن عابدہ اسلام مہمانان خصوصی تھے مختلف سکولوں کے بچوں نے یوم آزادی کے حوالے سے ملی نغمے ،ٹیبلو شو اور خاکے پیش کیے اور حاضرین سے خوب داد پائی چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری قوم اپنا 71واں جشن آزادی جوش و جذبے سے اس عہد کے ساتھ منا رہی ہے کہ ہم ملک کے دفاع کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور وطن عزیز کو امن و سکون کا گہوارہ بنائیں گے اور زندہ قومیں اسی طرح اپنی آزادی کا جشن مناتی ہیں تقریب میں شریک مہمانان اور کونسلرز میاں خالد حسین ،رانا ارشاد احمد ،عبدالخالق ٹھیکہ ،چوہدری محمد علی کے علاوہ صحافیوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور جشن آزادی کی تقریبات میں شاندار خدمات سر انجام دینے والے طلباء و طالبات ،بلدیہ ملازمین اور سرکاری افسران میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ٹی ایچ کیو بورے والا میں پرچم کشائی اورمریضوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔جشن آزادی کے سلسلہ میں ڈی پی ایس کی دیوار کے ساتھ لگائے گئے پودوں کے سٹال پر مقامی سماجی رہنما شیخ شہزاد مبین کی طرف سے 5ہزار سایہ دار پودے شہریوں میں مفت تقسیم کیے گئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے انہوں نے بورے والا کے سماجی رہنمائوں اور بورے والا شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کی کاوشیں کرنے پر شیخ شہزاد مبین اور ان کی ٹیم کے علاوہ رضاکاروں کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا اور موقع پر شیخ شہزاد مبین نے اعلان کیا کہ وہ ہر ہفتے ہزاروں پودے شہریوں میں مفت تقسیم کرنے کے پروگرام کو جاری رکھیں گے قبل ازیں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اسسٹنٹ کمشنر بور ے والا محمد عظیم ربانی ،چیئر مین چیمبر آف کامرس وہاڑی چوہدری خالد محمود اور مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے شہریوں کے ہمراہ ڈی پی ایس کی دیوار کے ساتھ سایہ دار پودے لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیاپاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک ذوالفقار اعوان کی قیادت میں کسانون نے جشن آزادی ریلی نکالی جو شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے آکر اختتام پزیر ہوئی#

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں