بورے والا، ہیلتھ کیئر میں ڈاکٹرز،نرسز اور فارما سسٹ کا کلیدی کردار ہوتا ہے،ڈاکٹر رانا محمد اکرم

کنگ کالج کے قیام سے صحت کے شعبہ میں طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے دوسرے شہروںمیں نہیں جاناپڑتا، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

بدھ 15 اگست 2018 23:21

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) سٹی آف ایجوکیشن میں کنگ کالج کے قیام سے صحت کے شعبہ میں طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے دوسرے شہروںمیں نہیں جاناپڑتا اس کالج سے فارغ التحصیل طلباء نہ صرف ضلع وہاڑی بلکہ دوسرے اضلاع میں بھی ہیلتھ کے شعبہ میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ہیلتھ کیئر میں ڈاکٹرز،نرسز اور فارما سسٹ کا کلیدی کردار ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رانا محمد اکرم نے گزشتہ روز کنگ کالج میں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر شاہد اقبال نے کہاکہ کالج سے فارمیسی ٹیکنیشن کا ڈپلومہ حاصل کرنے والے طلباء نہ صرف باوقار طریقہ سے اپنا روزگار کما سکیں گے بلکہ وہ صحت کے شعبہ میں میڈیکل سٹور پر مریضوں کو معیاری ادویات فراہم کر کے ملک کی خدمت میں اپنا حصہ بھی ڈالیں گے سیکرٹری ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ پاکپتن ڈاکٹر خلیق انور نے کہا کہ مقامی طور پر کالج سے فارغ ہونے والے طلباء اپنے اپنے علاقوںمیں میڈیکل سٹور کھول کر مریضوں کو معیاری ادویات فروخت کریں طلباء کو ڈرگ ایکٹ کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرنی چاہیے تا کہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈاکٹر حافظ محمد عمران نے کہا کہ صحت کہ دوسرے شعبوں کی طرح فارمیسی کا شعبہ بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے طلباء کو اس پر پوری توجہ دینی چاہیے ڈائریکٹر کالج ڈاکٹر عتیق انور نے دوران تعلیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لیکچرارز ڈاکٹر سدرہ ،ڈاکٹر اقراء کو شیلڈز تقسیم کیں جبکہ دیگر مہمانان گرامی ڈاکٹر لیاقت علی رانا ،ڈاکٹر شفقت محمود چیمہ نے پاس ہونے والے طلباء انصر ،مدثر ،اقبال ،حسنین ظفر ،عمارہ اشرف ،محمد نعیم ،مسعود احمد ،صابر منیر ،محمد اقبال غوری ،عدیل انجم سمیت پاس ہونے والی42طلبا ء میں فارمیسی ٹیکنیشن کے ڈپلومے تقسیم کیے تقریب کے دوران بچوں نے مزاحیہ خاکے ،ملی نغمے بھی پیش کیے #

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں