بورے والا،نوجوان لڑکی کی ریلوے لائن پر خودکشی کی کوشش شہریوں نے پکڑ کر بچا لیا

بدھ 15 اگست 2018 23:03

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) نوجوان لڑکی کی ریلوے لائن پر خودکشی کی کوشش شہریوں نے پکڑ کر بچا لیا واقعات کے مطابق اڈہ مانا موڑ کے قریب ریلوے لائن کے اوپر ایک لڑکی (س) نے گزشتہ روز نا معلوم وجوہات کی بنا پرخودکشی کرنے کی کوشش کی شہریوں نے ریلوے لائن کے اوپر لیٹا دیکھ کر اسے پکڑ کر اٹھا لیا جس سے اس کی زندگی بچ گئی مقامی لوگوں نے لڑکی کو تھانہ گگو پولیس کے حوالے کر دیا جو اپنا درست نام اور پتہ نہیں بتا رہی پولیس مصروف تفتیش ہے

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں