بوریوالا، د س روز قبل قتل ہونیوالے بیوہ خاتون کے بیٹے کا قاتل گرفتار

جمعہ 17 اگست 2018 23:44

بورے والا۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) پولیس نے د س روز قبل قتل ہونیوالے غریب محنت کش بیوہ خاتون کے اکلوتے بیٹے کا قاتل گرفتار کر لیا ، یہ بات ڈی ایس پی بورے والا نے پریس کانفرنس میںمیڈیا کو بتائی ،انہوں نے کہا کہ 10روز قبل چک نمبر 301ای بی میں تیسری جماعت کے طالبعلم حسن صدیق کو بدفعلی کی کوشش میں ناکامی پر قتل کرکے مسجد سے ملحقہ مدرسہ کی دوسری منزل پر نعش کو پھینک دیا گیا تھا، مقتول کی والدہ راشدہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ نا معلوم افراد کیخلاف درج ہوا اور اس اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے ڈی پی او احمد ناصر عزیز ورک نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جس نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کر کے 21مشکوک افراد کا ڈی این اے کروایا ، اس دوران اسی گائوں کے رہائشی ملزم محمد عدیل جو 9ویں کلاس کا طالبعلم بھی ہے کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی تو اس نے سب کچھ بتا دیا اور کہا کہ اس نے مقتول کے گلے میں رسی ڈال کر اسے بے ہوش اور پھر چھریوں سے وار کر کے اسے قتل کر کے گھر چلا گیا، ملزم کے ہاتھوں پر زخم کے نشانات بھی تھے، ملزم کے والد نے شک گزرنے پر اس سے پوچھ گچھ کی تو اس نے گھر والوں کو بھی نہ بتایا، پولیس نے مزید تفتیش کیلئے عدالت سے ملزم کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے، ملزم عدیل نے بتایا کہ وہ اس سے قبل بھی 2مرتبہ مقتول سے زیادتی کر چکا ہے، وقوعہ کے روز اس نے چھری سے مقتول کو ڈرانے کی کوشش کی جو اس کے گلے میں لگ گئی۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں