یوم دفاع و شہداء ،ْجنرل آفیسر کمانڈنگ ظفر اقبال نے میجر طفیل شہید کے مزار پرحاضری دی

پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ‘ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے مزار پر سلامی پیش کی

جمعرات 6 ستمبر 2018 14:41

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2018ء) یوم دفاع و شہداء پر جنرل آفیسر کمانڈنگ ظفر اقبال نے پاکستان کے پہلے نشان حیدر پانے والے میجر طفیل شہید کے مزار پرحاضری دی ،ْ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ‘ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے مزار پر سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یوم دفاع و شہداپر میجر طفیل شہید نشان حیدر کے مزار پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ ظفر اقبال نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے مزار پر سلامی پیش کی۔ اس موقع پر شہریوں کی کثیر تعداد نے حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں