چار نا معلوم ڈاکو اہل خانہ سے گن پوائنٹ پر نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار

جمعرات 6 ستمبر 2018 23:23

بوریوالا۔6 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2018ء) چار نا معلوم ڈاکو اہل خانہ کو کمروں میں بند کر کے گن پوائنٹ پر نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے واقعات کے مطابق میاں محمد عمیر جس کی رہائش گلشن نور چک نمبر 505ای بی میں ہے گزشتہ شب وہ اپنے اہل و عیال کے ہمراہ دروازے بند کر کے کمروں میں سوگئے کے رات کے وقت 4نا معلوم ڈاکو زبردستی گھر میں داخل ہو گئے اہل خانہ کو جگا کر ان سے گھر کی چابیاں طلب کیں اور سب اہل و عیال کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور کمروں کے اندر الماریوں سے 70ہزار روپے نقدی ،10تولہ کے طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اسی اثناء میں چوکیدار آ گیا جس نے شور کیا تو ڈاکوئوں فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے مسروقہ مال سمیت فرار ہو گئے پولیس تھانہ صدر نے نا معلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں