بورے والا چیچہ وطنی روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے نوجوان موٹر سائیکل سوار جاں بحق

جمعہ 7 ستمبر 2018 19:50

بورے والا چیچہ وطنی روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے نوجوان موٹر سائیکل سوار جاں بحق
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2018ء) بورے والا چیچہ وطنی روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے نوجوان موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ اس کے دو ساتھی معجزانہ طور پر محفوظ رہے واقعات کے مطابق چک 437ای بی کا نوجوان محمد عثمان اپنے دو ساتھیوں شہزاد اور رضوان احمد کے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل نمبر ی VRK-2778پر سوار ہو کر لاری اڈہ سے چیچہ وطنی روڈ پر شام 5بجے جا رہے تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار ٹرک نمبری MNI-290نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے محمد عثمان شدید زخمی ہو کر گر پڑا جبکہ اس کے دونوں ساتھی معجزانہ طور پر محفوظ رہے محمد عثمان کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سٹی نے ٹرک قبضہ میں لے کر نا معلوم ڈرائیور کے خلاف زیر دفعہ 279-320ت پ مقدمہ درج کر لیا

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں