بورے والا ، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

جمعہ 7 ستمبر 2018 20:36

بوریوالا۔7 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2018ء) بورے والا چیچہ وطنی روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے نوجوان موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ اس کے دو ساتھی معجزانہ طور پر محفوظ رہے ،واقعات کے مطابق چک 437ای بی کا نوجوان محمد عثمان اپنے دو ساتھیوں شہزاد اور رضوان احمد کے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر لاری اڈہ سے چیچہ وطنی روڈ پر جا رہے تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے محمد عثمان شدید زخمی ہو کر گر پڑا جبکہ اس کے دونوں ساتھی معجزانہ طور پر محفوظ رہے، محمد عثمان کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا،پولیس تھانہ سٹی نے ٹرک قبضہ میں لے کر نا معلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں