محنت کش کھیت میں سپرے کرتے ہوئے جاں بحق

منگل 11 ستمبر 2018 23:36

بورے والا۔11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2018ء) محنت کش کھیت میںسپرے کرتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں چک 241ای بی کا محنت کش غلام مصطفیٰ بھٹہ ولد عمر دین گائوں سے تھوڑی دور دھان کی فصل کو زہریلی سپرے ڈال رہا تھا کہ اس کے زہریلے اثرات سے بے ہوش ہو کر کھیتوں میں ہی گر پڑا اور جان دے دی ،دن 2بجے اس کی بیٹی اسے پانی دینے کے لیے گئی تو اسے باپ نظر نہ آیا،تلاش کرنے پر دیکھا کہ وہ کھیت میں ایک کھال کے کنارے مردہ حالت میں پڑا تھا اورقریب ہی زہریلی سپرے کی تھیلی پڑی ہوئی تھی ،متوفی کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں