بوریوالا ،تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار لڑکی جاں بحق

پیر 17 ستمبر 2018 23:20

بورے والا۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) تیز رفتار مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی، واقعات کے مطابق چک 4/WBوہاڑی کا نوجوان عامر علی اپنی ہمشیرہ فوزیہ بی بی کے ہمراہ بوریوالا سے شاپنگ کے بعد موٹر سائیکل نمبر 2620/VRLپر واپس وہاڑی جا رہے تھے کہ کالج گیٹ بورے والا کے قریب بس سٹینڈ کی طر ف سے آنیوالی زائرین کی بس نمبر 9795/PRنے انہیں ٹکر مار دی جس سے فوزیہ بی بی شدید زخمی جبکہ اس بھائی بال بال بچ گیا، زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا پہنچا دیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی، پولیس تھانہ ماڈل ٹائون نے بس ڈرائیور محمد شفیق کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں