واپڈا مزدور یونین کا شدید احتجاج ،ملزمان کی جلد گرفتاری اور ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

منگل 18 ستمبر 2018 21:29

بوریوالہ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) میپکو دفاتر پر حملہ ،توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا کر واپڈا اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کرنے کے واقعہ پر واپڈا مزدور یونین کا شدید احتجاج ،ملزمان کی جلد گرفتاری اور ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ ،پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک لیبر یونین میپکو کے زونل چیئر مین شاہد باری چوہان اور دیگر یونین راہنمائوں نے گزشتہ روز میپکو کمپلیکس میں داخل ہو کر کسان اتحاد کے ڈنڈا برادروں کی جانب سے کی جانے والی دہشت گردی ،توڑ پھوڑ ،جلائو گھیرائو،ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کرنے اور سرکاری املاک کو بری طرح نقصان پہنچانے کے واقعہ کو کھلی غنڈہ گردی قرار دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمحمد ساجد خورشید ،انور علی بھٹی ،رانا مبشر ،کامران گجر ،سردار شکیل احمد ڈوگر ،ڈاکٹر محمد اسحاق اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں