بورے والا ، نواز شریف کی ضمانت پر رہائی عدلیہ کی آزادی کا منہ بولتا ثبوت ہے،چوہدری نذیر احمد آرائیں

ہم پر اللہ تعالیٰ کا احسان مند ہیں، جس پر مسلم لیگی کارکن اور پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے،سابق ممبر قومی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن

بدھ 19 ستمبر 2018 22:10

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی بورے والا چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی عدلیہ کے ذریعہ ضمانت پر رہائی ہم پر اللہ تعالیٰ کا احسان اور عدلیہ کی آزادی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس پر مسلم لیگی کارکن اور پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر ،صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی ،صغیر احمد رامے ،کونسلرز بلدیہ عبدالرشید بگیانوالہ،رائو غفار علی خان،تاجر رہنماچوہدری عبدالطیف اور عہدیداران کے ہمراہ میاں نواز شریف ،کلثوم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کی سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی خوشی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کا قصور صرف یہ ہے کہ انہوں نے اپنے 30سالہ دور اقتدار میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور ملک کو ڈیفالٹر ہونے سے بچایا ،دھرنا سیاست کرنے والے آج اقتدار میں آنے کے بعد قرض نہ لینے کے دعوئوں کی نفی کرتے ہوئے آج کیوں قرض لینے کا فیصلہ کر رہے ہیں آج نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے اسلامی ممالک کے لیڈر نواز شریف کو عدالتوں نے سرخرو کیا جس پر ہم عدلیہ کے مشکور ہیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا کہ مسلم لیگ کے قائدین پر بد عنوانی کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد تھے جنہیں غیر ملکی طاقتوں کے ایجنڈے پر الیکشن سے دور رکھا گیا اور انہوں نے کسی ڈیل کا حصہ بننے کی بجائے وزارت عظمیٰ کی قربانی دی ۔

(جاری ہے)

آج عدلیہ کی طرف سے سزا معطلی کے فیصلہ سے اقتدار میں بیٹھے دھرنا گروپ کو شکست ہوئی اور خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والوں کی جیت ہوئی ہے ہم عدلیہ کے جسٹس صاحبان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور نواز شریف اور دیگر راہنمائوں کی رہائی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ،پریس کلب میں پریس کانفرنس کے بعد مسلم لیگی رہنمائوں کی طرف سے شرکاء اور کارکنوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما و عہدیداران خان خالدخان ،سردار شاہد محمود ڈوگر ،چوہدری اسامہ احمد،ناظم جٹ سمیت سینکڑوں کارکنان بھی موجود تھے

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں