بوریوالا، بچوں کوپولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلانے کی مہم کا آغازکر دیا گیا

پیر 24 ستمبر 2018 22:37

بوریوالا۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) ملک بھر کی طرح بوریوالا میں بھی پانچ سال سے کم عمر بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کی پانچ روزہ مہم کا آغازکر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر رانا محمد اکرم نے بتایا کہ مہم کے دوران محکمہ صحت کی 383 موبائل ٹیمیں اور 383 فکس ٹیمیں تحصیل بھر میں 189187 بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلائیں گی۔

(جاری ہے)

مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی طرف سے تمام ٹیموں کی نگرانی کی جائے گی جبکہ31 قطرے پلانے والی ٹیمیں بس سٹاپس پر ڈیوٹی دیں گے پولیو مہم میں 81 ایریا انچارج اور 32 زونل سپروائیزر حصہ لے رہے ہیںاس موقع پر مہر اعجاز احمد،میاں طارق محمود، چوہدری اکرام الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر ک ہر بچے کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر ہی اس مہلک بیماری کو شکست دی جا سکتی ہے اور انہوں نے والدین کو بھی خصوصی ہدایت دی کہ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ان کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں