بورے والا،دو موٹر سائیکلو ں کی آمنے سامنے ٹکر ، ایک شخص جاں بحق خاتون سمیت 2افراد شدید زخمی

منگل 25 ستمبر 2018 21:39

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) دو موٹر سائیکلو ں کی آمنے سامنے ٹکر سے ایک شخص جاں بحق خاتون سمیت 2افراد شدید زخمی ہو گئے واقعات کے مطابق چک نمبر 457ای بی معصوم شاہ روڈکے قریب گزشتہ روز دو تیز رفتار موٹر سائیکل تیز رفتاری کی وجہ سے آمنے سامنے سے ٹکرا گئے جس کی نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار ذاکر حسین سکنہ میلسی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی بہن کلثوم بی بی اور دوسرے موٹر سائیکل پر سوار حنیف سکنہ 459ای بی شدید زخمی ہو گئے جنہیں زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے #

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں