متوقع سیلاب کے پیش نظر تمام متعلقہ محکمے فوری اپنی تیاری مکمل کر یں تاکہ کسی بھی نا گہانی صورتحال سے بر وقت نمٹا جا سکے، ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کا ٹھیا

منگل 25 ستمبر 2018 21:39

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ متوقع سیلاب کے پیش نظر تمام متعلقہ محکمے فوری اپنی تیاری مکمل کر یں تاکہ کسی بھی نا گہانی صورتحال سے بر وقت نمٹا جا سکے ۔جن جگہوں پر ریلیف کیمپ قائم کر نے ہیں متعلقہ افسران ان تمام جگہوں کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کر یں ۔ دریائے ستلج میں ابھی تک سیلاب کا خطرہ نہیں ہے مگر ہمیں ہر لحاظ سے اپنی تیاری مکمل رکھنی چا ہیے ۔

دریائے ستلج میں مو جو دتجا وزات وغیرہ کا خا تمہ کیا جائے تاکہ وہ پانی کے بہاؤ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ بنیں ۔ انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہار اپنے آفس میں متوقع سیلاب کے پیش نظر مختلف محکمہ جا ت کے افسران کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے ڈی سی ریو نیو عمر جا وید ،اے ڈی سی فنا نس اینڈ پلاننگ محمد آفتاب ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی عبد الجبار، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک،سی ای او ایجو کیشن شوکت علی شیروانی ، ڈی ایس پی ظفر ڈوگر ، ایکسین محکمہ انہاراور دیگر ضلعی افسران مو جو د تھے ۔

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مز ید کہا کہ تمام محکمے چو کنا رہیں اور کسی بھی متوقع سیلاب کے پیش نظر محکمہ صحت ،محکمہ لا ئیوسٹاک ، سول ڈیفنس ، ریسکیو 1122،ایجو کیشن ، ریو نیو اور دیگر محکمہ جات اپنی تیاری مکمل رکھیں ۔اسسٹنٹ کمشنرزان تمام جگہوں کا جائزہ لیں۔ جہاں ریلیف کیمپ قائم کئے جاسکتے ہیں۔کسی بھی محکمے کی سستی یا کا ہلی بر داشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مز ید کہا کہ محکمہ صحت دیگر ادویات کے ساتھ ساتھ سانپ کے کا ٹنے کی ویکسین کا بھی انتظام کرے #

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں