بورے والا،پی ٹی آئی حکومت کے قیام کے بعد پہلی سرکاری عوامی تقریب ، لیگی ارکان اسمبلی اور چیئر مین بلدیہ یکسر نظر انداز

پی ٹی آئی میں شامل سابق ایم پی اے افتتاح اور سنگ بنیاد میں پیش پیش ،انتظامیہ کی جانب سے منتخب ارکان اسمبلی کے لیے نو لفٹ

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:19

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) پی ٹی آئی حکومت کے قیام کے بعد پہلی سرکاری عوامی تقریب میں لیگی ارکان اسمبلی اور چیئر مین بلدیہ یکسر نظر انداز ،تھانہ صدر میں مسجد کے سنگ بنیاد کی تقریب میں لیگی راہنما سٹیج پر ہونے کے باوجود عوام سے خطاب نہ کر سکے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے سابق ایم پی اے افتتاح اور سنگ بنیاد میں پیش پیش ،انتظامیہ کی جانب سے منتخب ارکان اسمبلی کے لیے نو لفٹ ،تفصیلات کے مطابق لاری اڈا بورے والا پر تجاوزات آپریش کی زد میں آنے والی جامع مسجد کو تھانہ صدر کے احاطہ میں منتقل کرنے اور نئی مسجد کے سنگ بنیاد رکھنے کے حوالہ سے سرکاری سطح پر تھانہ صدر میں منعقد ہونے والی موجود ہ حکومت کے قیام کے بعد پہلی عوامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بورے والا سے منتخب ہونے والے دو ارکان قومی اسمبلی ،رکن صوبائی اسمبلی اور چیئر مین بلدیہ بورے والا کو بھی مدعو کیا گیا تھا لیکن تینوں ارکان اسمبلی اور چیئر مین بلدیہ سٹیج پر ہونے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے غیر محسوس انداز میں یکسر نظر انداز کر دیے گئے عوامی تقریب میں عوام کے منتخب نمائندوں کا خطاب تو درکنار اس تقریب کے افتتاح کے موقع پر بھی ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او وہاڑی ،اسسٹنٹ کمشنر اور حال ہی میں پی ٹی آئی جوائن کرنے والے سابق لیگی ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں نمایاں نظر آئے اور تقریب کے دوران بھی لیگی ارکان اسمبلی ایک کونے میں براجمان رہے عوامی حلقوں میں لیگی ارکان اسمبلی کو اس تقریب میں نظر انداز کیے جانے کی چہ مگوئیاں ہوتی رہیں ۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں