بورے والا،پبلک مقامات اور قومی شاہراہوں کے گرد کوڑے کے ڈھیر نذر آتش کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا

فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کا عمل جاری ،سموگ نے شہریوں کا سانس لینا محال کر دیا

منگل 30 اکتوبر 2018 21:35

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2018ء) تعلیمی اداروں کے سامنے ،پبلک مقامات اور قومی شاہراہوں کے گرد کوڑے کے ڈھیر نذر آتش کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا ،فصلوں کی باقیات کو بھی آگ لگانے کا عمل جاری ،سموگ نے شہریوں کا سانس لینا محال کر دیا ،محکمہ ماحولیات مکمل خاموش ،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور گرد و نواح میں گزشتہ کئی روز سے تعلیمی اداروں کے باہر لگے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں ،قومی شاہراہوں کے گرد جمع ہونے والے کوڑے کے ڈھیروں کے علاوہ دیہات میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگا کر تلف کرنے والوں کے خلاف محکمہ ماحولیات نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے کیمیکل زدہ کوڑے کے ڈھیروں اور فصلوں کو لگنے والی آگ کے نتیجہ میں پھیلنے والے زہریلے دھویں نے سموگ میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے جس سے گلے اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ فضائی آلوگی ناقابل برداشت ہو چکی ہے صبح سویرے اور شام ڈھلے نا معلوم افراد ان کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو آگ لگا کر غائب ہو جاتا ہے جسکے بعد یہ کئی گھنٹے تک سلگتے رہتے ہیں مقامی شہریوں نے ڈی سی وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے #

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں