بورے والا ،پنجاب حکومت نے سکولز اساتذہ کے تقرر و تبادلوں پر سے پابندی اٹھا لی

منگل 30 اکتوبر 2018 21:35

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2018ء) پنجاب حکومت نے سکولز اساتذہ کے تقرر و تبادلوں پر سے پابندی اٹھا لی ،21نومبر تک تمام تقرریاں اور تبادلے مکمل کرنے کی ہدایات جاری ،پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سکول اساتذہ کی تقرریوں اور تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں اس حوالہ سے محکمہ تعلیم سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل سے 31مئی 2018تک سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی بھرتیوں اور تبادلوں کے لیے درخواستیں دینے والے امیدواروں کے تقرر و تبادلے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے امیدواروں کی میرٹ لسٹیں 2نومبر کو متعلقہ اتھارٹی کے دفاتر میں آویزاں کی جائیں گی 4سے 8نومبر تک میرٹ لسٹوں کے خلاف اعتراضات داخل کروائے جا سکیں گے اعتراضات پر فیصلے 15سے 18نومبر جبکہ تبادلوں و تقرریوں کے احکامات کے خلاف اپیلیں 19سے 20نومبر کو سنی جائیں گی حتمی فہرستیں 21نومبر کو جاری کر دی جائیں گی #

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں