بارایسوسی ایشن بورے والا سالانہ انتخابات،سردار خالد نثار ڈوگر نے ملک فرقان کی حمایت کا اعلان کر دیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:16

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی کے رہنما سردار خالد نثار ڈوگر اور انکے ساتھیوں نے امیدوار صدر بار ملک فرقان یوسف کی حمایت کا اعلان کر دیا، وکلاء کے اعزاز میں ظہرانہ،بارایسوسی ایشن بورے والا کے سالانہ انتخابات کے لیے صدارت کے امیدوار ملک فرقان یوسف کھوکھر کی انتخابی مہم میں تیزی آگئی, پی ٹی آئی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خالد نثار ڈوگر نے اپنے ساتھیوں سمیت ملک فرقان یوسف کی حمایت کا اعلان کر دیا خالد نثار ڈوگرنے اپنے گروپ کے ساتھیوں اور امیدوار برائے صدر ملک فرقان یوسف کھوکھر کے اعزاز میں منعقدہ پر تکلف ظہرانے میں یہ اہم اعلان کیا سردار خالد نثار ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک فرقان یوسف کی کامیابی کے لیے ہمار ا گروپ دن رات محنت کرے گا اور بار میں باصلاحیت قیادت کو کامیاب کروائیں گے سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر مختلف بردریوں اور دھڑوں نے ملک فرقان یوسف کی حمایت کا یقین دلایا ہے انشاء اللہ وکلاء برادری کو الیکشن میں بڑا سرپرائز دیں گے اس تقریب میں ملک فرقان یوسف کھو کھر،ینگ لائرز فورم کے صدر مہر افتخار احمد ،سیمع اللہ جان،ملک شجاع الحق لنگڑیال ،فیاض الرحمن بھٹہ،چوہدری ذوالفقار احمد ،سردار عقیل احمد شانی ڈوگر ، چوہدری شاہد اقبال، پیر بختیار عالم مسعود چشتی ،چوہدری عمران ارشاد،سردار راشد عظیم اور دیگر وکلاء ی کثیر تعداد موجود تھی سردار خالد نثار ڈوگر کی حمایت سے ملک فرقان یوسف کی پوزیشن مضبوط ہو گئی۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں